46

صارفین کے لیے بری خبر: بجلی کی قیمت میں 4 روپے 12 پیسے فی یونٹ اضافہ

  بجلی صارفین کیلئے بری خبر سامنے آگئی۔ ایک ماہ کیلئے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 4 روپے 12 پیسے کا اضافہ کردیا گیا۔

بجلی کی قیمتوں میں اضافہ نومبر کے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا جو صارفین سے جنوری کے بلوں میں وصول کیا جائے گا۔

نیپرا اتھارٹی نے قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ حالیہ اضافے میں فیول پرائس اور بقایا جات کی مد میں وصولیاں شامل ہیں۔

سی پی پی اے نے فیول پرائس کی مد میں 4 روپے 66 پیسے کا اضافہ مانگا تھا جس پر نیپرا اتھارٹی نے فیصلہ سنایا۔

بجلی کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کے اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا۔