اخوت فائونڈیشن نے عوام کو آگاہ کیا ہے کہ”اخوت اسلامک مائیکرو فنانس” ایک بلا سود قرضوں کی فراہمی کا رفاعی ادارہ ہے جو اپنے برا نچ نیٹ ورک کے ذریعے بلاسود قرضوں کا اجراء اور اقساط کی وصولی کرتا ہے ۔
ترجمان اخوت فائونڈیشن کے مطابق ہر خاص و عام کو مطلع کیا جاتا ہے کہ ادارہ اخوت بلا معاوضہ پاکستان بھر سے ذہین اور مستحق طلباء و طالبات کو تعلیم فراہم کر رہا ہے۔
اخوت کے تعلیمی اداروں میں داخلہ کے خواہشمند طلباء و طالبات سے کسی قسم کی کوئی فیس یا معاوضہ وصول نہیں کیا جاتا
اس کے علاوہ کسی بھی طالب علم کو اخوت کی طرف سے کسی دوسرے تعلیمی ادارے میں تعلیم حاصل کرنے کے لئے کوئی سکالر شپ، معاوضہ یا ایسی کوئی بھی سہولت فراہم نہیں کی جا رہی۔
چند جرائم پیشہ افراد اور جعلی اداروں کی جانب سے بد دیانتی و دھوکہ دہی کی غرض سے اخوت ایجو کیشنل سروسزکا نام استعمال کرتے ہوئے طلباء و طالبات کو سکالر شپ فراہم کرنے کے نام پر بطور ٹیسٹ فیس رقم بٹورنے کی ٹھوس معلومات موصول ہوئی ہیں ۔
اس مقصد کے لیے جعلی سوشل میڈیا اکائونٹس اور ویب سائٹس سمیت دیگر ذرائع ابلاغ کا استعمال کر رہے ہیں ۔
براہ کرم ان سے خبر دار رہیں، اخوت ایسے کسی بھی جعلی ادارے یافرد کے ساتھ لین دین کا ذمہ دار نہیں ہو گا۔