پاکستان کرکٹ ٹیم کے لیگ اسپنر ابرار احمد نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی 20 سیریز سے بھی باہر ہو گئے۔
نجی ٹی وی کو دیے گئے خصوصی انٹرویو میں وہاب ریاض نے انکشاف کیا کہ ابرار احمد تاحال مکمل فٹ نہیں ہو سکے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ ابرار احمد آسٹریلیا سے ہی وطن واپس آ جائیں گے۔
یاد رہے کہ ابرار احمد آسٹریلوی پرائم منسٹر الیون کے خلاف چار روزہ پریکٹس میچ کے دوران زخمی ہو گئے تھے۔
انہوں نے میچ کے تیسرے دن 8 اوورز کرائے تاہم انہیں کندھے میں تکلیف ہوئی جس کے بعد ہوئی تھی جس کے سبب انہیں میدان سے باہر جانا پڑا تھا۔