32

ایل پی جی ایک روپے 56 پیسے فی کلو مہنگی

اوگرا نے ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں ایک روپے 56 پیسے اضافہ کردیا ہے۔

ایل پی جی کی فی کلو قیمت 256 روپے 42 پیسے ہوگئی ہے ۔

ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 18 روپے 52 پیسے مزید مہنگا ہوگیا ہے۔نئی قیمت 3 ہزار 25 روپے 87 پیسے مقررکردی گئی ہے۔

اوگرا نے ایل پی جی کی قیمت میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔واضح رہے قبل ازیں نگران وزیراعظم نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کی منظوری دے دی ہے۔

آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں برقرار رہیں گی۔مٹی کا تیل 2 روپے 19 پیسے فی لیٹر سستا کرنےکی منظوری دی گئی ہے۔

لائٹ ڈیزل آئل ایک روپے 11 پیسے مہنگا کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔نگران وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔