30

ملک میں سیمنٹ کی قیمتوں میں ہفتہ وار بنیادوں پر کمی ریکارڈ

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمت میں گزشتہ ہفتے کے دوران کمی ریکارڈکی گئی۔

ادارہ شماریات کے اعدادوشمار کے مطابق28 دسمبر کو ختم ہونےوالے ہفتے میں ملک کے شمالی علاقوں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط قیمت 1256روپے ریکارڈ کی گئی جو پیوستہ ہفتے کے  1262 روپے کے مقابلے میں 0.48 فیصد کم ہے۔

رپورٹ کے مطابق ملک کے جنوبی علاقوں میں گزشتہ ہفتے کے دوران سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط قیمت 1189 روپے ریکارڈ کی گئی جو پیوستہ ہفتے میں بھی 1189 روپے تھی۔

اعدادوشمار کے مطابق اسلام آباد میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط قیمت 1233، راولپنڈی 1227، گوجرانوالہ 1280، سیالکوٹ1300، لاہور 1300، فیصل آباد 1250، سرگودھا 1243 ، ملتان 1267، بہاولپور 1300، پشاور 1217 اوربنوں میں 1119 روپے ریکارڈ کی گئی۔

دوسری جانب کراچی میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط قیمت 1157،حیدرآباد1180، سکھر1250، لاڑکانہ 1173، کوئٹہ 1205اور خضدار میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط قیمت 1170 روپے ریکارڈکی گئی۔