18

پاکستان اور افغانستان کے درمیان اعلیٰ سطح رابطے

افغانستان میں کالعدم گروہوں کے پاکستان مخالف سرگرمیوں پر دونوں ممالک میں اعلی سطح کے رابطے ہوئے ۔

سفارتی ذرائع کےمطابق افغان طالبان کا ایک سینئر وفد نئے سال کے پہلے ہفتے میں پاکستان کا دورہ کرے گا,افغان عبوری حکومت کے وفد کی قیادت قندھار کے گورنر ملا شیرین کر یں گے ,افغان وفد 3 جنوری کو پاکستان پہنچے گا, دورہ پاکستان میں پاکستانی حکام سے دو طرفہ مذاکرات ہوں گے ۔

سفارتی ذرائع کے مطابق مذاکرات میں پاکستانی حکام کی جانب سے افغانستان میں موجود کالعدم گروہوں کے افغان  سرزمین کے پاکستان کے خلاف استعمال پر تبادلہ خیال ہو گا,افغانستان میں دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہوں کا معاملہ بھی زیر بحث آنے کا امکان ہے,پاکستانی حکام کی جانب سے افغانستان میں موجود حافظ گل بہادر سمیت کالعدم دہشت گردوں کی حوالگی کا مطالبہ بھی نتوقع ہے۔