32

این اے 57سےشیخ رشید،راشد شفیق کے کاغذات نامزدگی مسترد

این اے 57سے سابق وزیرداخلہ شیخ رشید،راشد شفیق کے کاغذات نامزدگی مسترد کر دیئے گئے۔

تفصیلات کے مطابق این اے 57سے شیخ رشید اوربھتیجے راشد شفیق کے کاغذات نامزدگی مسترد کئے گئے۔ریٹرننگ افسر نے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کو ریسٹ ہاؤس کا ڈیفالٹر قرار دیدیا۔

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کاکہنا ہےکہ زندگی میں کبھی ریسٹ ہاؤس نہیں گیا نہ ہی رہائش اختیار کی۔ایف بی آر میں جمع کرائے گئے غلط گوشواروں کا بھی الزام عائد کیاگیا۔