24

ن لیگ نے بلوچستان کے امیدواروں کو ٹکٹ جاری کردیئے

مسلم لیگ ن نے بلوچستان کے قومی اورصوبائی حلقوں سے امیدواروں کو پارٹی ٹکٹ جاری کردیئے۔
 مسلم لیگ (ن) نے بلوچستان سے قومی اور صوبائی اسمبلی کی نشستوں کے لیے امیدواروں کو ٹکٹ جاری کردیئے،  قومی اسمبلی کے 14اور صوبائی اسمبلی کے 39امیدواروں کو ٹکٹ جاری کیے گئے ہیں۔

قومی اسمبلی کے حلقہ 262سے نواب سلمان خان خلجی، این اے 263سے جمال شاہ کاکڑ، این اے 254سے میر عبدالغفور لہڑی کو پارٹی ٹکٹ جاری کیا گیا ہے،حلقہ این اے 257، پی بی 21حب اور پی بی 22لسبیلہ سے جام کمال کو ٹکٹ جاری کیا گیا ہے،حلقہ پی بی 13سے میر شوکت بنگلزئی، حلقہ پی بی 14سے حاجی محمد خان لہڑی، پی بی 39سے نواب سلمان خان خلجی اور پی بی 41سے سردار سحر گل کو ٹکٹ جاری کیا گیا ہے۔

پی بی 42سے شیخ زرک خان مندوخیل، پی بی 43سے نسیم الرحمن، پی بی 44سے نور محمد اور پی بی 46سے ملک محمد مصلح الدین مینگل کو ٹکٹ جاری کیا گیا ہے،علاوہ ازیں بارکھان پی بی 4سے سردار عبدالرحمن کھیتران، پی بی 7سے نور محمد دمڑ اور پی بی 8سے میر دوستین ڈومکی کو ٹکٹ جاری کیا گیا ہے۔