23

حماد اظہر کے کاغذات نامزدگی پر اعتراض دائر

پنجاب کے صوبائی حلقہ پی پی 171 سے سابق وفاقی وزیر و تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر کے کاغذات نامزدگی پر اعتراض دائر کر دیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق حماد اظہر کے کاغذات نامزدگی پر رانا عرفان ایڈووکیٹ نے اعتراض دائر کیا، درخواست گزار نے کہا ہے کہ حماد اظہر دہشت گردی کے مقدمات میں ملوث ہیں اور مختلف مقدمات میں اشتہاری بھی ہیں، رہنما پی ٹی آئی کے کاغذات نامزدگی پر دستخط بھی اصلی نہیں ہیں، درخواست میں ریٹرننگ افسر سے حماد اظہر کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔