36

توہین الیکشن کمیشن،عمران خان،فواد چودھری پرکل فردجرم عائدہوگی

توہین الیکشن کمیشن کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور فواد چودھری پر کل فرد جرم عائد کی جائے گی ۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے کاز لسٹ جاری کردی گئی۔ بانی پی ٹی آئی عمران خان کیخلاف توہین الیکشن کمیشن کیس کی سماعت کل اڈیالہ جیل میں ہوگی اور فرد جرم عائد کرنے کی کارروائی کا آغاز ہوگا ۔فواد چودھری کی جانب سے توہین الیکشن کمیشن کیس کا اوپن ٹرائل کرنے کی استدعا کررکھی ہے۔

ممبران الیکشن کمیشن نثار درانی ،شاہ محمود جتوئی، بابر حیسن بھروانہ اور جسٹس ریٹائرڈ اکرام اللہ توہین الیکشن کمیشن کیس  کی سماعت کریں گے ۔