36

زرتاج گل کے کاغذات نامزدگی پر اعتراضات کیخلاف درخواست خارج

لاہور ہائیکورٹ ملتان بینچ نے سابق وزیر مملکت بائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل کے کاغذات نامزدگی پر اعتراضات کیخلاف درخواست خارج کردی۔

لاہور ہائیکورٹ ملتان بنچ کے جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر نے زرتاج گل کی عدم حاضری پر درخواست مسترد کی، زرتاج گل نے این اے 185 ڈیرہ غازی خان سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے۔

درخواست گزار نے کاغذات نامزدگی پر لگائے گئے اعتراضات کیخلاف ہائیکورٹ ملتان بینچ سے رجوع کیا تھا۔