53

بھارت کا جنگی جہاز ٹائر پھٹنے کے باعث مسافر طیارے سے ٹکرا گیا

بھارتی ضلع گوا میں ڈابولم ہوائی اڈے پر بحریہ کا جنگی جہاز (MiG-29K ) ٹائر پھٹنے کے باعث مسافر طیارے سے ٹکرا گیا۔

ڈابولم (Dabolim) ایئرپورٹ نیول بیس آئی این ایس ہنسا کا حصہ ہے، ٹائر پھٹنے کی وجہ سے جنگی طیارہ ٹیکسی وے پر پھنس گیا تاہم واقعے میں کوئی زخمی نہیں ہوا۔

بھارتی حکام نے مزید بتایا کہ جب طیارہ اپنی معمول کی پرواز سے پہلے ٹیکسی وے پر تھا تو اس کا ٹائر پھٹ گیا۔ اس کے فوری بعد فائر بریگیڈ اور دیگر سروسز نے صورتحال پر قابو پایا۔

حکام کے مطابق واقعے کے نتیجے میں حکام نے ہوائی اڈے کے رن وے کو شام 4 بجے تک آپریشن کے لئے بند کیا جس سے مسافر پروازوں کی خدمات متاثر ہوئیں۔

ڈبولم ہوائی اڈے کے ڈائریکٹر ایس وی ٹی دھنمجایا نے بتایا کہ کچھ پروازوں کو موپا کے منوہر بین الاقوامی ہوائی اڈے کی طرف موڑا گیا۔

عہدیدار نے واقعہ کے وقت کی وضاحت نہیں کی، تاہم سنگل پائلٹ طیارے کو ٹیکسی وے سے دور منتقل کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ جنوبی گوا ضلع میں واقع ڈبولم ہوائی اڈے کو دن کے مخصوص اوقات میں بھارتی بحریہ کے جہازوں کے لئے استعمال کیا جاتا ہے۔