26

پاکستانی لیگ سپنر عارف یعقوب کی فرسٹ کلاس ڈیبیو پر 10 وکٹیں

پاکستانی لیگ سپنر عارف یعقوب اپنے فرسٹ کلاس ڈیبیو پر ہی 10 وکٹیں لے اڑے۔

پاکستان ڈومیسٹک کرکٹ ٹیم ایس این جی پی ایل کے عارف یعقوب نے پہلی اننگز میں 4 اور دوسری اننگز میں 6 وکٹیں لیں، ایس این جی پی ایل نے عارف یعقوب کی بولنگ کی بدولت پریزیڈنٹ ٹرافی کے میچ میں کامیابی حاصل کی جس نے پی ٹی وی کو 9 وکٹوں سے شکست دی۔

پہلی اننگز میں 107رنز کے خسارے کے بعد دوسری اننگز میں پی ٹی وی 189 رنز پر آؤٹ ہو گئی، ایس این جی پی ایل نے 83 رنز کا ہدف 2 وکٹوں پر حاصل کرلیا۔

واضح رہے کہ عارف یعقوب نے اس سے قبل قومی ٹی ٹوئنٹی میں بھی 21 وکٹیں لی تھیں۔