35

آئی جی اسلام آباد کی تبدیلی کاکوئی نوٹیفکیشن جاری نہیں ہوا، وفاقی پولیس

ترجمان اسلام آباد پولیس نے کہا ہے کہ مختلف میڈیا ذرائع پر آئی جی اسلام آباد کی تبدیلی کی خبریں چل رہی ہیں۔

پوسٹنگ ٹرانسفر ملازمت کا حصہ ، تاحال ایسا کوئی نوٹیفکیشن جاری نہیں ہوا۔ تمام پولیس افسران تندہی اور دلجمعی سے اپنی ڈیوٹی سر انجام دیں۔

ڈولفن، جوڈیشل پروٹیکشن یونٹ ، سیکیورٹی ڈویژن اپنی ڈیوٹی کو مؤثر بنائیں،پریس کلب کے اطراف میں سیکیورٹی پر توجہ مرکوز رکھیں۔

شہر بھر لگائے گئے ناکوں پر موثر پڑتال کا عمل جاری رکھیں،اسلام آباد کی حفاظت کریں دل و جان سے۔