104

لاہور ہائیکورٹ نے مارکیٹوں کیلئے نیا حکم جاری کر دیا

کرسمس کے تہوار کے موقع پر لاہور ہائیکورٹ نے صوبائی دارلحکومت میں مارکیٹوں کو آدھی رات تک کاروبار کی اجازت دیدی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے ماحولیات سے متعلق درخواستوں پر سماعت کے دوران کاروباری افراد  کوکام کے اوقات کار بڑھانے کی اجازت دی ۔

عدالت نے پیرکے روز کرسمس کے موقع کو مد نظر رکھتے ہوئے جمعہ ، ہفتہ اور اتوار کو دیر رات تک مارکیٹیں کھلی رکھنے کی عارضی اجازت دی ہے ۔