35

تحریک لبیک کے سربراہ حافظ سعدرضوی کے کاغذات نامزدگی جمع

عام انتخابات کیلئے تحریک لبیک کے سربراہ حافظ سعدرضوی نے کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے۔

تفصیلات کے مطابق تحریک لبیک کے سربراہ حافظ سعد رضوی نے این اے 160منچن آباد سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔حافظ سعد رفیق کے تجویزکنندہ حافظ تنویراحمد تھے ۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عام انتخابات سے متعلق کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی تاریخ میں 2 روز کی توسیع کر دی ہے۔الیکشن کمیشن نے نظر ثانی شدہ شیڈول جاری کر دیا جس کے مطابق امیدواروں کی جانب سے کاغذات نامزدگی اب 24 دسمبر تک جمع کرائے جا سکیں گے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق سیاسی جماعتیں مخصوص نشستوں پر ترجیح فہرست متعلقہ ریٹرننگ افسران کو جمع کرائیں۔ ریٹرننگ افسران کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 25 تا30 دسمبر تک کریں گے۔