50

صنم جاوید شہباز شریف اور مریم نواز کے خلاف الیکشن لڑیں گی

پاکستان تحریک انصاف کی کارکن صنم جاوید ن لیگ کی رہنما مریم نواز اور  سابق وزیراعظم شہباز شیرف کے خلاف الیکشن لڑیں گی۔

9 مئی کے مقدمات میں گرفتار صنم جاوید کے والد جاوید اقبال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ صنم جاوید پی ٹی آئی کی طرف سے مریم نواز اور  شہباز شیرف کے خلاف الیکشن لڑیں گی، صنم جاوید شہباز شریف کے خلاف بھی الیکشن لڑیں گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ صنم جاوید کی والدہ ڈور ٹو ڈور مہم چلائیں گی، صنم جاوید کے کاغذات پر دستخط کروانے کے لیے مجھے 7 دن لگے۔صنم جاوید پر آخری مقدمہ موبائل چوری کا رہ گیا ہے، باقی سب مقدمات میں ضمانتیں ہو چکی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کے امیدواروں کے راستے میں کون رکاوٹیں ڈالتا ہے، یہ سب کو پتہ ہے۔

صنم جاوید کی والدہ روبینہ جاوید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں خود بیٹی کی انتخابی مہم چلاؤں گی، خوشی ہوتی اگر میری بیٹی باہر ہوتی اور وہ خود انتخابی مہم چلاتی، افسوسناک بات ہے کہ بیٹی اور جیل میں ہیں۔

علاوہ ازیں صنم جاوید کے والدین نے مخصوص نشست کے لئے کاغذات جمع کروا دئیے صنم جاوید کے قومی اور صوبائی اسمبلی کی مخصوص نشست پر جمع کروائے گئے گئے۔