28

پنجاب، خیبر پختونخوا سمیت مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

اسلام آباد: پنجاب، خیبر پختونخوا اور وفاقی دارالحکومت سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔

اسلام آباد، راولپنڈی سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے صبح ساڑھے 5 بجے محسوس کیے گئے۔ شدید جھٹکوں کے باعث لوگ خوفزدہ ہو کر کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔

زلزلے کے جھٹکے پنجاب، خیبر پختونخوا اور آزاد کشمیر سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں محسوس کیے گئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4.4 ریکارڈ کی گئی جبکہ گہرائی 16 کلومیٹر اور مرکز آزاد کشمیر تھا۔