33

علی حمزہ نے پہلی مرتبہ سندھ اسنوکر کپ کا ٹائٹل جیت لیا

کیوسٹ علی حمزہ نے پہلی مرتبہ سندھ اسنوکر کپ کا ٹائٹل جیت لیا۔

علی نے فائنل میں پاکستان نمبر تین ذوالفقار قادر کو چار کے مقابلے میں پانچ فریم سے شکست دی۔

کراچی میں گزری کے اسنوکر کلب میں ہونے والے ایونٹ کے فائنل میں دونوں کیوسٹس کے درمیان دلچسپ مقابلہ ہوا۔

بیسٹ آف 9 فریم پر مشتمل فیصلہ کن معرکے میں علی حمزہ نے ذوالفقار قادر کے خلاف عمدہ کھیل پیش کیا اور چار کے مقابلے میں پانچ فریم سے ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔ایک موقع پر وہ چار دو کے خسارے میں بھی تھے۔


اس فتح کے ساتھ علی حمزہ نے قومی اسنوکر چیمپئن شپ کے لیے بھی کوالیفائی کرلیا ہے۔

ٹورنامنٹ جیتنے پر علی حمزہ کو 60 ہزارروپے اور رنرز اپ ذوالفقار قادر کو 30 ہزار روپے انعام دیا گیا ، پی بی ایس اے کے سابق صدر منور حسین شیخ نے انعامات تقسیم کیے۔