40

یوٹیلیٹی سٹورز میں اشیائے ضروریہ کی قیمتیں مارکیٹ سے بھی زیادہ مہنگی ہوگئیں

سستے یوٹیلیٹی سٹورز عوام کے لیے مہنگے سٹور بن گئے، اشیائے ضروریہ کی قیمتیں عام مارکیٹ سے بھی زیادہ مہنگی ملنے لگیں، سستی اشیا سٹوروں سے غائب ، صارفین پریشان ہوگئے ۔

غریب عوام کو ریلیف کے دعوے زبانی جمع خرچ تک محدود ہو گئے ہیں یوٹیلیٹی سٹور پربھِی اشیا ضروریہ کی قیمتیں عام مارکیٹوں کے برابرگھی، آٹا چینی اور دالوں سمیت دیگر سستی اشیا سٹوروں سے غائب ہوگئی ہیں لوگ سستے آٹے ، گھی اور چینی کیلئے باربار چکر لگانے پر مجبور ہوگئے ہیں۔  

آٹے کادس کلو والا تھیلا عام مارکیٹ میں  1400،یوٹیلیٹی سٹور پر1420روپے ریٹ میں مل رہا ہےسرخ مرچ عام مارکیٹ سے 180 روپے فی کلو مہنگی ہوگئی ہے کوکنگ آئل دس روپے ،دال مسور 25 اور دال چنا 28 روپے فی کلو مہنگی ہے140روپے فی کل والی چینی یوٹیلٹی سٹور پر160روپے میں فروخت جاری ہے۔

عوام کا کہنا ہے یوٹیلٹی سٹور نام کے سستے ہیں،جو اشیا سستی ہیں وہ دستیاب ہی نہیں عوامی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ یوٹیلیٹی سٹورز پر عام صارفین کے لیے ختم کیا گیا ریلیف پیکج دوبارہ بحال کیا جائے اور اشیا کی دیستیابی بھی یقینی بنائی جائے۔