پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) کا 100 انڈیکس تین دن منفی رہنے کے بعد آج مثبت ہوا جس میں 245 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔
پی ایس ایکس بینچ مارک 100 انڈیکس اس اضافے کے بعد کاروبار کے اختتام پر 62 ہزار 693 پر بند ہوا۔
کاروباری دن میں 100 انڈیکس ایک ہزار 99 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا جبکہ اسکی بلند ترین سطح 62 ہزار 850 رہی۔
حصص بازار میں 81 کروڑ شیئرز کے سودے 16 ارب 68 کروڑ روپے میں طے ہوئے۔
اسی طرح مارکیٹ کیپٹلائزیشن 43 ارب روپے بڑھ کر 9 ہزار 71 ارب روپے ہے۔