31

کچھ سیاسی مخالفین میری مقبولیت سےخائف ہیں، پرویز خٹک

پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹرین (پی ٹی آئی پی) کے چیئرمین پرویز خٹک نے کہا ہے کہ کچھ سیاسی مخالفین میری مقبولیت سے خائف ہیں۔

نوشہرہ میں ورکرز کنونشن سے خطاب میں پرویز خٹک نے کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے میاں افتخار حسین کا اعتراض سمجھ سے بالاتر ہے۔

انہوں نے کہا کہ کچھ سیاسی افراد مجھ پر پری پول ریگنگ کا الزام لگا رہے ہیں، ڈی سی نوشہرہ کی تعیناتی الیکشن کمیشن نے کی ہے۔

پی ٹی آئی پی کے چیئرمین نے کہا کہ کچھ سیاسی مخالفین میری عوامی مقبولیت سے خائف ہیں۔