25

فیض آباد دھرنا کمیشن: لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید کے لیے سولنامہ تیار

فیض آباد دھرنا کمیشن نے لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید کے لیے سولنامہ تیار کر لیا۔

ذرائع کے مطابق کمیشن رواں ہفتے کے آخر تک فیض حمید کو اگلے ہفتے طلبی کا نوٹس جاری کرسکتا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ کمیشن میں آئی بی افسر ساجد کیانی نے بیان ریکارڈ کروادیا ہے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ ساجد کیانی 2017 میں ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد تھے۔

واضح رہے کہ نگراں حکومت نے گزشتہ ماہ فیض آباد دھرنا کیس میں عدالتی فیصلے پر عمل اور ذمہ داروں کے تعین کیلئے تین رکنی انکوائری کمیشن تشکیل دیا تھا۔

علم میں رہے کہ سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور سابق پرنسپل سیکریٹری وزیراعظم فواد حسن فواد سمیت کئی افسران کمیشن کے سامنے پیش ہوچکے۔