48

امریکہ کا 10 ملکی ٹاسک فورس بنانے کا اعلان

واشنگٹن: امریکہ نے حوثیوں کے حملوں کے خلاف 10 ملکی ٹاسک فورس بنانے کا اعلان کر دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکہ کے اعلان کردہ 10 ملکی ٹاسک فورس میں بحرین، برطانیہ، کینیڈا، فرانس، اٹلی، نیدرلینڈز، ناروے، اسپین سمیت دیگر شامل ہوں گے۔

امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے کہا کہ ایران حوثیوں کی حمایت بند کرے اور حوثی حملوں میں حالیہ اضافہ تجارت کے آزادانہ بہاؤ کو خطرے میں ڈال رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حملوں سے بحری جہازوں کو خطرات لاحق ہیں اور یہ ایک بین الاقوامی چیلنج ہے جو اجتماعی کارروائی کا مطالبہ کرتا ہے۔