83

سابق نگران وزیر داخلہ سرفراز بگٹی کا پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان

سابق نگران وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کرلی، وہ ڈیرہ بگٹی سے صوبائی اسمبلی کا الیکشن لڑیں گے۔

سابق نگران وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے سابق صدر اور پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری سے ملاقات ککے بعد پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا۔

سرفراز بگٹی نے تربت جلسے میں پیپلز پارٹی میں باقاعدہ شمولیت کا اعلان کیا، ان کا کہنا تھا کہ اعزاز کی بات ہے کہ پی پی میں شمولیت اختیار کررہا ہوں، نفرت اور قوم پرستی کی سیاست نے ہمیں کچھ نہیں دیا۔

سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ تربت سے قوم پرستی کی سیاست کوشکست دینے کا آغاز کررہے ہیں، تربت کی سرزمین میں آکر پی پی کو جوائن کیا ہے۔

سرفراز بگٹی ڈیرہ بگٹی سے صوبائی اسمبلی کا الیکشن لڑیں گے۔

اس سے قبل خبریں گردش کر رہی تھیں کہ سرفراز بگٹی نے نواز لیگ میں شمولیت کیلئے استعفیٰ دیا ہے۔ اور وہ عام انتخابات میں حصہ لیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کی جانب سے تربت میں سیاسی سرپرائز کا دعویٰ کیا گیا تھا، اور آصف علی زرداری بلوچستان میں سیاسی جماعتوں سے انتخابی اتحاد کا اعلان بھی کرسکتے ہیں، جب کہ بلوچستان کے دیگر اہم سیاسی و قبائلی شخصیات سے بھی رابطے کئے جارہے ہیں۔