74

پاکستان میں پہلا روزہ کب ہوگا؟ ممکنہ تاریخ منظرعام پر آگئی

رمضان المبارک کے مقدس مہینے کا انتظار ہر مسلمان کو رہتا ہے۔ اور ہر کسی کی خواہش ہوتی ہے کہ اس بابرکت مہینے میں زیادہ سے زیادہ برکتیں سمیٹ لیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان سمیت دنیا بھر کے مسلمانوں کو برکتوں اور رحمتوں والے مہینے ماہ رمضان المبارک کی آمد کا بے صبری سے انتظار ہے۔ معروف غیر ملکی ماہر فلکیات نے رمضان المبارک کے آغاز کی ممکنہ تاریخ بھی بتا دی ہے۔

امارات فلکیاتی سوسائٹی کے ڈائریکٹر ابراہیم الجروان نے حال ہی میں شائع ہونے والی رپورٹ میں بتایا کہ فلکیاتی حساب سے ظاہر ہوتا ہے اس بار رمضان المبارک مارچ 2024ء کے دوسرے ہفتے میں 10 تاریخ کو شروع ہونے کا امکان ہے۔ پاکستان میں ماہ رمضان کی ممکنہ تاریخ 11 مارچ ہوسکتی ہے۔


عیدالفطر 10 اپریل کو ہونے کی توقع ہے تاہم سرکاری تاریخوں کا تعین ہونا ابھی باقی ہے۔ یاد رہے کہ ملک بھر میں جمادی الثانی 1445 ہجری کا چاند نظر آ گیا ہے، یکم جمادی الثانی 1445 ہجری 15 دسمبر بروز جمعہ المبارک کو تھی۔