33

روپے کی قدر میں اضافہ، انٹر بینک میں ڈالر مزید 25 پیسے سستا ہوگیا

ملک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔

آج انٹر بینک میں ڈالر 25 پیسے سستا ہوکر 283 روپے 26 پیسے پر بند ہوا۔ گزشتہ روز انٹربینک میں ڈالر  283.51 پر بند ہوا تھا۔

اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا بھاؤ 284 روپے 50 پیسے پر برقرار ہے۔