42

غزہ المیہ، 38 دن میں اماراتی امداد کے 103 طیارے اور ایک بحری جہاز بھیجا گیا

متحدہ عرب امارات نے اماراتی صدر شیخ محمد بن زاید آل نہیان کی ہدایت پر غزہ متاثرین کیلئے 38 روز کے دوران 106 طیاروں اور ایک بحری جہاز کے ذریعے امدادی سامان روانہ کیا گیا۔

امارات الیوم کے مطابق امارات نے غزہ متاثرین کے مصائب میں کمی کیلئے فضائی پل قائم کرکے امدادی سامان روانہ کیا۔ فلسطینی باشندے خصوصاً بچے غیرمعمولی مسائل سے دوچار ہیں۔

اماارات نے ایک بحری جہاز کے ذریعے بھی اہل غزہ کیلئے امادای سامان روانہ کیا۔
امارات دوائیں، طبی لوازمات، کھانے پینے کی اشیاء اور شیلٹرز کیلئے درکار سامان بھیجنے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔

 
امدادی مہم کا مقصد غزہ میں جاری جنگ سے متاثرہ خاندانوں اور فلسطینی بچوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار ہے۔
امارات غزہ کے متاثرین کو طبی سہولتوں فراہم کرنے کیلئے ایک فیلڈ ہسپتال بھی قائم کیے ہوئے ہے۔  

 

فیلڈ ہسپتال 150 سے زیادہ بستروں پر مشتمل ہے جہاں زخمیوں کا علاج  کیا جا رہا ہے۔ ہسپتال میں مختلف قسم کے آپریشنوں کی سہولت ہے۔