43

اعظم خان ہماری کیا پوری ٹیم کی روٹی کھا لیں بس ہمیں میچ جتوا دیں، شاداب خان

اسلام آباد یونئٹنڈ کے کپتان شاداب خان کا کہنا ہے کہ اعظم خان ہماری کیا پوری ٹیم کی روٹی کھا لیں بس ہمیں میچ جتوا دیں۔

پی ایس ایل 9 کی ڈرافٹنگ کے دوران گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم پوری تیاری کے ساتھ آئیے ہیں۔ ہم جو چاہتے تھے وہ کھلاڑی مل گئے۔

انہوں نے کہا کہ حسن علی کی کمی محسوس ہوگی۔ اب حسن علی پر دوستی والا ٹیگ بھی اتر جائے گا۔

مزید بولے کہ نسیم شاہ دنیا میں بہترین باولر ہے۔ ان کے آنے سے اسلام آباد یونائیٹڈ کو بہت فائدہ ہوگا۔

شاداب خان نے کہا کہ پی ایس ایل ایک بڑا ایونٹ ہے۔ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کی تیاری کیلئے پی ایس ایل بہترین موقع ہے۔

انہوں نے کہا کہ جب پرفارمنس نہیں ہوتی تو اعتماد میں کمی آتی ہے،میری باولنگ ایکشن کا مسئلہ تھا اس کو بہتر کرنے کی کوشش کر رہا ہوں۔پی ایس ایل سے پہلے فور ڈے کرکٹ ہے جس میں اپنی لیگ سپن کو بہتر بناوں گا۔