56

پی ایس ایل 9 ڈرافٹنگ: عامر کوئٹہ، فخر زمان لاہور کا حصہ بن گئے

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 9 کی ڈرافٹنگ کا مرحلہ نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں جاری ہے۔

پلاٹینیم راؤنڈ ون کی پہلی پک میں ملتان سلطانز نے انگلینڈ کے  ڈیوڈ ویلی کا انتخاب کرلیا۔

پی ایس ایل پلئیرز ڈرافٹ میں کراچی کنگز نے پلاٹینیم راونڈ ون کی دوسری پک میں کیون پولارڈ کو چن لیا ہے۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پلاٹینیم راونڈ ون کی تیسری پک میں ویسٹ انڈیز کے شیرفین رادرفورڈ اور محمد عامر کا انتخاب کیا ہے۔

پشاور زلمی نے پلاٹینیم راونڈ ون کی چوتھی پک میں افغانستان کے نور احمد کا انتخاب کرلیا۔ لاہور قلندرز نے پلاٹینیم راونڈ ون کی چھٹی پک میں فخر زمان کا انتخاب کرلیا۔

پلاٹینیم راونڈ 2 کی پہلی پک لاہور قلندرز نے  میں جنوبی افریقہ کے راسی وان ڈر ڈوسن کا انتخاب کرلیا۔

اسلام آباد یونائیٹڈ نے پلاٹینیم راونڈ ٹو کی دوسری پک میں انگلینڈ کے جورڈن کوکس کا انتخاب کرلیا۔

کراچی کنگز نے پلاٹینیم راونڈ ٹو کی تیسری پک میں آسٹریلوی آل راونڈر ڈانئیل سیمز اور  چوتھی اور آخری پک میں محمد نواز کو چن لیا۔

ڈائمنڈ کٹیگری

ملتان سلطانز نے ڈائمنڈ راونڈ ون کی پہلی پک میں انگلینڈ کے ڈیوڈ ملان کا انتخاب کرلیا۔