38

پی ایس ایل سیزن 9 لاہور ، کراچی اورملتان میں کھیلا جائے گا :ذکا اشرف

پاکستان سپر لیگ سیزن 9 کیلئے ڈرافٹنگ کی تقریب نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں شرو ع ہو چکی ہے جہاں چیئرمین مینجمنٹ کمیٹی ذکااشرف نے پہنچ کر میڈیا سے مختصر گفتگو بھی کی ۔ تقریب میں علی ترین سمیت دیگر ٹیم کے سی ای او کے پہنچنے کا سلسلہ بھی جاری ہے ۔

ذکا اشرف کا کہناتھا کہ پی ایس ایل 9 کراچی لاہور ، ملتان اور میں ہوگا ،تمام فرنچائزز پی ایس ایل کی ریڑھ کی ہڈی ہیں ، پی ایس ایل کو کامیاب بنانے کے لیے سب نے محنت کی ، اب پی ایس ایل ایک بڑا برانڈ بن چکا ہے، پی ایس ایل 2016 میں جو پودا لگایا تھا آج تناور درخت بن چکا ہے، پاکستان سپر لیگ کی ڈرافٹنگ جاری ہے ۔

انہوں نے کہا کہ تمام ٹیمیں اپنے اپنے سکواڈ مکمل کریں گی ،پی ایس ایل کے پہلے کھلاڑی کا انتخاب ملتان سلطان کرے گی، میری نیک خواہشات تمام ٹیموں کے ساتھ ہیں۔