35

آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی پلیئرز رینکنگ جاری کر دی

انٹرنینشل کرکٹ کونسل نے ٹی ٹوئنٹی پلیئرز کی رینکنگ جاری کر دی ہے۔

آئی سی سی کے مطابق بھارت کے سوریا کمار یادو پہلے اور پاکستان کے محمد رضوان دوسرے نمبر پر ہیں۔

بالنگ رینکنگ میں کوئی پاکستانی ٹاپ 10 میں شامل نہیں،بالنگ رینکنگ میں پاکستان کے حارث رئوف کی 16ویں پوزیشن پر موجود ہیں ۔

علاوہ ازیں آئی سی سی نے ویمنز پلیئرز رینکنگ بھی جاری کر دی ہے۔سعدیہ اقبال آئی سی سی ویمنز ٹی 20رینکنگ میں چوتھے نمبر پر ہیں۔

نشرہ سندھو بھی ٹی 20رینکنگ میں ٹاپ10بالرز میں شامل، آٹھویں نمبر پر موجود ہیں۔

آل راؤنڈرز رینکنگ میں ندا ڈارکا پانچواں نمبر، بالنگ میں 18ویں نمبر پرہیں،سدرہ آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ کے بیٹنگ چارٹس میں سرفہرست ہیں۔