51

فچ کا پاکستان کی ریٹنگ ٹرپل سی برقرار رکھنے کا فیصلہ

عالمی ریٹنگ ایجنسی فچ نے پاکستان کی ریٹنگ ٹرپل سی برقرار رکھنے کا فیصلہ کر لیا۔

ریٹنگ ایجنسی فچ کے مطابق پاکستان کو بیرونی فنڈنگ کی ضروریات کے بلند خطرات کا سامنا ہے جبکہ پاکستان میں عام انتخابات فروری میں شیڈول کےمطابق ہونے کا امکان ہے۔

ایجنسی کے مطابق انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ ( آئی ایم ایف ) کے ساتھ مارچ میں موجودہ قرض پروگرام ختم ہو جائے گا جس کے بعد پاکستان کو آئی ایم ایف سے نئے پروگرام کیلئے مذاکرات کرنا پڑیں گے۔

فچ کی جانب سے کہا گیا کہ اس حوالے سے تاخیر اور غیر یقینی کے خطرات موجود ہیں۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان نے آئی ایم ایف کے موجودہ پروگرام میں مضبوط کارکردگی دکھائی۔