44

آج جعلی جھوٹے مقدموں کی حقیقت سامنے آگئی، مریم اورنگزیب

مسلم لیگ ن کی مرکزی رہنما مریم اورنگزیب نے کہا الحمدللّٰہ، نواز شریف آج تمام مقدمات میں بری ہوگئے ہیں۔ جس نے اللّٰہ تعالیٰ پر معاملہ چھوڑا تھا، اللّٰہ نے اسے آج سرخرو کر دیا۔

ایک بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ آج عوام کے سامنے ان جعلی جھوٹے مقدموں کی حقیقت سامنے آگئی ہے۔


انھوں نے کہا کہ جھوٹے مقدموں میں انصاف ملتے ملتے سات سال گزر گئے اور ان گزرے سالوں میں ملک کا ناقابلِ تلافی نقصان ہوا۔

مریم اورنگزیب نے کہا ان شاء اللّٰہ نواز شریف چوتھی بار پھر عوام کے ووٹ سے وزیراعظم بنیں گے۔ ملک و قوم کی ترقی کا سفر وہیں سے شروع ہوگا جہاں رکا تھا۔

انھوں نے کہا کہ ان شاء اللّٰہ نواز شریف نوجوانوں کو روزگار، مہنگائی میں کمی کے ساتھ سب کچھ ٹھیک کر دیں گے۔