101

جمائما نے آصف زرداری کے الزامات کو مسترد کردیا

سابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما گولڈ سمتھ نے پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری کے الزامات کو مسترد کر دیا۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس ( ٹویٹر ) پر ایک پیغام میں جمائما گولڈ سمتھ نے لکھا کہ میں زرداری کے ولاگرز کو پی ٹی آئی کو سپورٹ کرنے کے الزامات کو مسترد کرتی ہوں۔

 

یا د رہے کہ گزشتہ روز ایک انٹر ویومیںآصف علی زرداری نے کہا تھا کہ باہربیٹھےولاگرزکو جمائما پیسےدےرہی ہے،ایک لابی انہیں سپورٹ کررہی ہے،اس لابی کے کوئی اور مقاصد ہیں۔

 آصف زرداری نے کہا کہ مسزاینوبل اور ان کےگروپ نےکیسےپیسہ بنایاایک ڈاکومنٹری میں ذکرہے،سابق چیئرمین پی ٹی آئی کویہاں سپورٹ ملنےکی وجہ اسٹیبلشمنٹ ہے، اوورسیزپاکستانیوں کوبھی بہکایا گیا ہےوہ نہیں سمجھ رہےیہاں کیاعالم ہے،اوورسیزپولز پر نکلنےوالی رپورٹ پرسمجھتےہیں یہ بہت مقبول ہے۔