32

اللہ نے میرے بھائی اور قائد کو بری کیا، شہباز شریف

سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کاکہنا ہے کہ اللّٰہ نے میرے بھائی اور پارٹی قائد کو بری کیا ہے۔

نواز شریف کی العزیزیہ کیس میں بریت پر شہباز شریف نے کہا کہ شرمناک کیسز اپنے منطقی انجام کو پہنچ گئے ہیں۔ انصاف ملنے میں 7 سال ضائع ہوئے اور ملک کا ناقابل تلافی نقصان ہوا ہے۔ نوازشریف کی قیادت میں پاکستان دوبارہ ترقی کرے گا۔

واضح رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے العزیزیہ ریفرنس میں سزا کے خلاف نواز شریف کی اپیل محفوظ کرتے ہوئے سزا کالعدم قرار دیتے ہوئے انہیں باعزت بری کردیا۔ درخواست کی سماعت چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کی۔نیب پراسکیوشن کی ٹیم اور نواز شریف کے وکیل امجد پرویز عدالت میں موجود تھی۔