26

سرکاری سکیم کے تحت حج درخواستیں جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع

پاکستانی عازمین حج کیلئے بڑی خوشخبری، سرکاری سکیم کے تحت حج درخواستیں جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق  وفاقی وزیر مذہبی امور انیق احمد کا کہنا تھا کہ حج درخواستوں کی وصولی کی مدت 10روز بڑھادی ہے، سرکاری ریگولر حج سکیم اور سپانسرشپ سکیم کے تحت مزید 10روز تک درخواستیں جمع کرائی جاسکتی ہیں، کمزور معاشی حالات کے سبب حج درخواستیں کم جمع ہوئیں۔