انڈر 19 ایشیا کپ میں پاکستان نے افغانستان کو جیت کے لیے 304 رنز کا ہدف دیا ہے۔
دبئی میں جاری اے سی سی انڈر 19کرکٹ ایشیا کپ میں منگل کو افغانستان نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا اور پاکستانی ٹیم کو بیٹنگ کی دعوت دی۔
پاکستانی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 303 رنز بنائے جب کہ پوری ٹیم 48 اوورز میں پویلین لوٹ گئی۔
اوپنرز شمائل حسین اور شاہزیب خان بالترتیب 75 اور 79 رنز بناکر ٹاپ اسکورر رہے، اس کے علاوہ ریاض اللہ نے 73 رنز کی اننگز کھیلی۔
اذان اویس 20، طیب عارف 6، عرفات منہاس 4، سعد بیگ اور عامر حسن 8 ، خبیب خلیل 3 اور عبید شاہ ایک رن بناکر آؤٹ ہوئے۔
محمد ذیشان بغیر کوئی رن بنائے ہی پویلین لوٹ گئے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل ایونٹ میں پاکستان نیپال اور بھارت کو شکست دے چکا ہے۔