35

آف اسپنر ساجد خان کو آسٹریلیا کا ویزا مل گیا

ابرار احمد کی جگہ پاکستان ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل کیے جانے والے آف اسپنر ساجد خان کو آسٹریلیا کا ویزا مل گیا۔

پاکستانی اسپنر ساجد خان کو ٹیسٹ سیریز کے لیے آسٹریلیا بھجوانے کے انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔

ساجد خان آج رات کراچی سے دبئی کے لیے روانہ ہوں گے جہاں سے وہ آسٹریلیا جائیں گے، وہ کل پرتھ پہنچ کر قومی ٹیم کو جوائن کریں گے۔

ذرائع کے مطابق ساجد خان کو ابرار احمد کے بیک اپ کے طور پر سکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ ابرار احمد آسٹریلیا کی پرائم منسٹر الیون کے خلاف 4 روزہ میچ کھیلتے ہوئے پاؤں کی تکلیف کا شکار ہوئے تھے اور اب وہ پہلا ٹیسٹ نہیں کھیل پائیں گے۔