ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کیلئے مزید 15کروڑ 55 لاکھ ڈالرزفنڈز کی منظوری دیدی۔
اے ڈی بی کے مطابق رقم خواتین کو چھوٹے اور درمیانے کاروبارکرنے کیلئے فراہم کی جائے گی۔
رقم میں 10 کروڑ ڈالرز پالیسی سپورٹ کیلئے فراہم کیے جائیں گے۔
فنڈز کے تحت5 کروڑ ڈالرز کی رقم خواتین کو چھوٹے قرضوں کی مدمیں ادا کیے جائیں گے۔
رقم میں 55 لاکھ ڈالرز دیگر متعلقہ سرگرمیوں کیلئے مختص کیے گئے ہیں۔پروگرام سے 20 لاکھ خواتین کو فائدہ ہوگا۔