34

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم سرد اورخشک رہنے کا امکان

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اورخشک جبکہ شمالی اضلاع میں مطلع جزوی ابرآلودرہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار کو ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی اضلاع میں مطلع جزوی ابرآلودرہے گا ۔

پنجاب، خیبر پختونخوا کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں صبح اور رات کے اوقات میں سموگ / دھند چھائے رہنے کا امکان ہے ۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کےبیشترعلاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا ۔

ہفتہ کو ریکارڈ کیے گئے کم سے کم درجہ حرارت : لہہ منفی 11، اسکردو منفی 08، سری نگرمنفی05، استور، کالام منفی 04، گوپس، گلگت منفی03، قلات اور کوئٹہ میں منفی 02 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔