کراچی: بیرونی قرضوں اور دیگر سرکاری مد میں ادائیگیوں کے باعث گزشتہ ہفتے کے دوران بھی ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں مسلسل کمی کا سلسلہ جاری رہا اور زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر مزید کم ہو گئے۔
22 فروری کو جاری کردہ رپورٹ کے مطابق 16فروری کو زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر13کروڑ 94 لاکھ ڈالر کی کمی کے بعد 18 ارب 96 کروڑ 81 لاکھ ڈالر سے کم ہوکر کر 18ارب 82کروڑ 87 لاکھ ڈالر رہ گئے۔
اسٹیٹ بینک کے ذخائر 13کروڑ 2لاکھ ڈالرز کمی سے 12 ارب 70 کروڑ 37 لاکھ ڈالرز رہ گئے۔
جب کہ کمرشل بینکوں کے ذخائر 92 لاکھ ڈالرز کی کمی سے 6 ارب 13کروڑ 42 لاکھ ڈالرز کی سطح سے نیچے گر کر 6 ارب 12 کروڑ50 لاکھ ڈالر رہے۔