35

زبیدہ جلال کا نیب کے سامنے عمران خان سے متعلق نیا انکشاف

 190 ملین پاؤنڈز اسیکنڈل میں سابق وزیر زبیدہ جلال نے نیب کے سامنے عمران خان سے متعلق نیا انکشاف کردیا۔

سابق وفاقی وزیر زبیدہ جلال نے نیب ٹیم کوبتایا کہ کابینہ ممبران نے 190ملین پاؤنڈزکی تحقیقات کرانے کی سفارش کی تھی۔  بیشترارکان کابینہ کا کہنا تھا 190 ملین پاؤنڈز واپس لینےکی بات کرنی چاہیے۔ اصرار کے باوجود عمران خان نے بطور وزیراعظم کسی کی ایک نہ سنی۔

کابینہ ارکان کے شدید تحفظات کے باوجودبغیر کسی بحث کے ایجنڈا منظورکرلیاگیا اور 190 ملین پاؤنڈز معاملے کو خفیہ رکھنے کی منظوری دی گئی۔

 نیب ٹیم نے سابق وفاقی وزیر زبیدہ جلال کے بیان کو اپنی تفتیشی رپورٹ کا حصہ بنالیا۔