25

لاہور کو ڈسٹ فری شہر بنانے کے پلان پر عملدرآمد شروع

لاہور کو ڈسٹ فری شہر بنانے کے پلان پر عملدرآمد شروع کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کی 79سڑکوں اور شاہراہوں کو ڈسٹ فری بنایا جائے گا۔

شہر کی سڑکوں اور شاہراہوں کے واشنگ پروگرام کا باضابطہ آغازکردیا گیا ہے۔

نگران وزیراعلی ٰ پنجاب نے جیل روڈ کا دورہ کیا اور واشنگ کے عمل کا معائنہ کیا۔

وزیراعلیٰ محسن نقوی نے صبح اور رات کو سڑکوں کو واش کرنے کی ہدایت کی۔

محسن نقوی نے ہدایت کی کہ ٹریفک میں روانی کیلئے دوپہر یا شام کو سڑکوں کو واش نہ کیا جائے۔

سڑک کنارے غیر قانونی ڈمپنگ کرنے والوں کیخلاف کارروائیاں تیز کرنے کی بھی ہدایت کی۔