34

اسلام آباد کے پرائیویٹ سکولز اور کالجز کیلئے موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان

پرائیویٹ ایجوکیشنل انسٹی ٹیوشنز ریگولیٹری اتھارٹی (پی ای آئی آر اے) نے اسلام آباد کے تمام نجی تعلیمی اداروں (PEIs) کے لیے موسم سرما کی تعطیلات کے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق اسلام آباد کیپٹل ٹیریٹری (آئی سی ٹی) کے تمام نجی اسکول اور کالج 25 دسمبر سے 29 دسمبر تک بند رہیں گےنوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ تمام PEI جنوری 2024 کے پہلے ہفتے سے تعلیمی سرگرمیاں دوبارہ شروع کر دیں گےاس سے قبل سندھ اور پنجاب کی صوبائی حکومتوں نے بھی موسم سرما کی تعطیلات کے شیڈول کا اعلان کیا تھا۔

ict notification

نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب بھر میں موسم سرما کی تعطیلات 18 دسمبر سے یکم جنوری تک ہوں گی، جب کہ سندھ بھر کے طلباء 22 دسمبر سے 31 دسمبر تک تعطیلات سے لطف اندوز ہوں گے۔