32

ابرار احمد پہلے ٹیسٹ سے باہر، ساجد خان کو آسٹریلیا بھیجنے کا فیصلہ

 لاہور: پاؤں کی انجری کے شکار لیگ اسپنر ابرار احمد پہلے ٹیسٹ سے باہر ہوگئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق ابرار احمد کی دوسرے ٹیسٹ میں شرکت بھی مشکوک ہے۔ ان کی جگہ آف اسپنر ساجد خان کو آسٹریلیا بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ٹیم مینجمنٹ کی مشاورت کے ساتھ سلیکشن کمیٹی نے ساجد خان کے نام پر اتفاق کیا ہے۔ سفری دستاویزات مکمل ہوتے ہی پہلی دستیاب پرواز سے ساجد خان پرتھ روانہ ہونگے.ساجد خان کو آسڑیلوی ٹیم میں بائیں ہاتھ کے بیٹرز زیادہ ہونے کی بنا پر ترجیح دی جارہی ہے .

ساجد خان اب تک سات ٹیسٹ میں 22۔شکار کرچکے ہیں.ساجد خان نے گزشتہ برس مارچ میں آسٹریلیا کے خلاف ہی اپنا آخری ٹیسٹ کھیلا تھا۔ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ٹیسٹ 14 دسمبر سے پرتھ میں کھیلا جارہا ہے۔