اسلام آباد : عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف ) کا ایگزیکٹو بورڈ گیارہ جنوری کو پاکستان کیلئے قرض کی منظوری دے گا، منظوری کے بعد پاکستان کو 70 کروڑ ڈالر کی قسط ملے گی۔
تفصیلات کے مطابق امریکی جریدے بلوم برگ کی جانب سے پاکستان کیلئے 70 کروڑ ڈالر کی اگلی قسط کی منظوری کے معاملے پر آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس 11 جنوری 2024 کو ہوگا۔
اجلاس میں پاکستان میں کی جانے والی اسٹاف لیول میٹنگ کے فیصلوں کو حتمی شکل دی جائے گی اور پاکستان کیلئے 3ارب ڈالر اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ پروگرام کے تحت اگلی قسط کی منظوری متوقع ہے، منظوری کے بعد پاکستان کو 70 کروڑ ڈالر کی قسط ملے گی۔
پاکستان اور آئی ایم ایف میں پہلے اقتصادی جائزےکی تکمیل پر اسٹاف لیول معاہدہ15نومبرکو طے پایا تھا۔
رواں سال جولائی میں آئی ایم ایف نے پاکستان کے ساتھ تین ارب ڈالر کے بیل آوٹ پیکج معاہدہ کیا تھا، جس کے تحت پاکستان کو قرض پروگرام میں سے 1.2 ارب ڈالر پہلے ہی مل چکے ہیں ، مزید 70کروڑ ڈالر ملنے سے جاری کردہ رقم 1.9 ارب ڈالر ہو جائے گی، بقیہ تیسری قسط آنے والی حکومت کی دی جائے گی۔
ذرائع نے بتایا کہ 1.1ارب ڈالرکی آخری قسط کیلئے دوسرےاقتصادی جائزہ مذاکرات فروری 2024 میں متوقع ہے۔