ملک بھر میں سونے کی قیمت میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں آج 300 روپے کی کمی ہوئی ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق 300 روپے کمی کے بعد ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 18 ہزار 600 روپے ہوگئی ہے۔
اس طرح 10 گرام سونے کا بھاؤ 257 روپے کم ہوکر ایک لاکھ 87ہزار 414 روپے کا ہوگیا ہے۔
دوسری جانب بتایا جارہا ہے کہ عالمی بازار میں سونے کی قیمت 2030 ڈالر فی اونس برقرار ہے۔