36

ٹیوٹا نے اپنی نئی ہائبرڈ الیکٹر ک گاڑی متعارف کروا دی

پاکستان میں صارفین کی جانب سے بے حد پسند کیے جانے والی کمپنی ٹیوٹا نے اپنی نئی ہائبرڈ الیکٹرک متعارف کروا دی ہے جو کہ جلد ہی فروخت کیلئے پیش کی جائے گی تاہم ابھی تک اس کی قیمت سے متعلق کوئی تفصیل سامنے نہیں آ سکی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق ٹیوٹا نے اپنی گاڑی کا نام ’ کرولا کراس ‘ رکھا ہے جو کہ کراس اوور طرح کی دکھائی دیتی ہے ، مقامی سطح پر تیارکی جانے والی گاڑی کی رونمائی کی تقریب کراچی میں ہوئی جہاں ثقافتی لباس میں ملبوس نوجوانوں نے رقص کرتے ہوئے سما باندھ دیا ۔ تقریب میں حکومتی ، کاروباری اور ٹیوٹا کے سینئر افسران نے شرکت کی ۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انڈس موٹر کمپنی کے چیئرمین محمد علی نے اپنے تمام سٹیک ہولڈرز کا تعاون پر شکریہ ادا کیا اور انہوں نے پاکستان کے ساتھ جاپان کی گہری دوستی پر بھی روشنی ڈالی ، اس کامیابی کو سنگ میل قرار دیا ۔

ٹویوٹا کی ایمرجنگ مارکیٹ کمپیکٹ کار کمپنی کے صدر اور ٹویوٹا ڈائی ہاٹسو انجینئرنگ اینڈ مینوفیکچرنگ کے ایگزیکٹو نائب صدر یوشیوکی تاکائی نے ایشیائی ممالک میں صارفین کے HEV کا انتخاب کرنے کے بڑھتے ہوئے رجحان پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے مزید کہا کہ کمپنی کو امید ہے کہ پاکستانی صارفین دیگر مارکیٹوں کی طرح ’کرولا کراس ایچ ای وی کو ایک پرکشش، موثر اور پرجوش گاڑی کے طور پر پسند کریں گے۔