37

پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی انتخابات سے متعلق درخواستیں سماعت کے لئے مقرر

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے انٹرا پارٹی انتخابات سے متعلق درخواستیں سماعت کے لئے مقرر ہو گئیں۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان پی ٹی آئی کے نئے انٹرا پارٹی انتخابات کے حوالے سے درخواستوں پر سماعت  8 دسمبر بروز جمعرات صبح 10 بجےہوگی۔

خیال رہے کہ  پی ٹی آئی کے انٹرپارٹی انتخابات کو کالعدم قرار دینے سے متعلق الیکشن کمیشن میں 11 افراد نے درخواست دائر کی تھی، درخواست گزاروں میں پی ٹی آئی کے مقامی رہنما راجہ طاہر نواز ، اکبر ایس بابر، نورین  فاروق سمیت دیگر شامل ہیں۔